QR CodeQR Code

محکمہ تعلیم سندھ نے محکمے سے جعلی اساتذہ کا صفایا کرنے کا فیصلہ کرلیا

8 May 2015 10:48

اسلام ٹائمز: نوٹیفکیشن کے مطابق 1992 سے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے سرٹیفیکٹ، ڈگری، اپائنمنٹ لیٹر طلب کرلیے گئے ہیں۔ 20 مئی تک اساتذہ کے اسناد اور دیگر دستاویزات محکمہ تعلیم سندھ کے دفتر میں جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے محکمے سے جعلی اساتذہ کا صفایا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اساتذہ کی اسناد کی جانچ پرتال کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے محکمے سے کالی بھیڑوں کو نکالنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے اساتذہ کی اسناد کی جانچ پڑتال کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں نوشہرو فیروز کے اساتذہ کی اسناد کی جانچ پرتال کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 1992 سے بھرتی ہونے والے اساتذہ کے سرٹیفیکٹ، ڈگری، اپائنمنٹ لیٹر طلب کرلیے گئے ہیں۔ 20 مئی تک اساتذہ کے اسناد اور دیگر دستاویزات محکمہ تعلیم سندھ کے دفتر میں جمع کرانے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں دادو، خیرپور اور سکھر کے اساتذہ کی ڈگریوں کی جانچ پڑتال کی جائے گی جبکہ جعلی ڈگری اور جعلی اپائنمنٹ لیٹر والے اساتذہ گھر جائیں گے۔ اسناد کی جانچ پڑتال کرنے کافیصلہ سیکریٹری ایجوکیشن سندھ کے احکامات پر کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 459242

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/459242/محکمہ-تعلیم-سندھ-نے-محکمے-سے-جعلی-اساتذہ-کا-صفایا-کرنے-فیصلہ-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org