0
Friday 8 May 2015 22:39

پانی چوری میں کراچی واٹر بورڈ کے افسران اور مافیا ملوث ہے، شرجیل میمن

پانی چوری میں کراچی واٹر بورڈ کے افسران اور مافیا ملوث ہے، شرجیل میمن
اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ اگر کسی پمپنگ اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ ہوئی، تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ اوور بلنگ اور لوگوں کو بلیک میل کرنے والے ٹینکرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ پانی چوری میں واٹر بورڈ کے افسران اور مافیا ملوث ہے، بہت سے غیر قانونی ہائیڈرنٹس ختم کیا، لیکن ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں کہ کیک کا سائز بڑھا سکیں، ایک پلیٹ میں کیک ہے اور 100 آدمی کھانے والے ہیں، دھایبجی پمپنگ اسٹیشن میں پانی کی گنجائش بڑھانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ واٹر بورڈ میں ساڑھے 13 ہزار ملازمین ہیں، اور ہماری ریکوری 40 کروڑ تک جاتی ہے، جس میں سے 30 کروڑ روپے تنخواہوں کی مد میں چلے جاتے ہیں، باقی 10 کروڑ روپے مرمت کے کاموں میں لگ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نئے منصوبوں پر عمل شروع کر رہی ہے، سندھ حکومت واٹر بورڈ کو بجلی کے بلوں کی مد میں 50 کروڑ روپے ماہانہ ادا کرتی ہے، اگر کسی پمپنگ اسٹیشن پر لوڈ شیڈنگ ہوئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جبکہ اووربلنگ اور لوگوں کو بلیک میل کرنے والے ٹینکرز کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 459373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش