0
Saturday 9 May 2015 00:49

ڈی آئی خان، کشمیر چوک کے قریب کار سواروں کی فائرنگ سے انور علی جاں بحق

ڈی آئی خان، کشمیر چوک کے قریب کار سواروں کی فائرنگ سے انور علی جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں کے رہائشی انور علی کو مسلح کار سواروں نے فائرنگ کرکے قتل کرڈالا۔ تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع کشمیر چوک کے قریب کار میں سوار تین مسلح افراد نے انور علی سکنہ بنوں حال کرایہ دار شاہجہان شہید ٹاؤن پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے انور علی شدید زخمی ہو گیا۔ جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔ انور علی پر بنوں میں قتل کا مقدمہ درج تھا اور وہ بنوں پولیس کو مطلوب تھا۔ فریقین میں سابقہ لڑائی جھگڑے کا تنازعے چلا آرہا تھا۔ ڈی پی او صادق حسین بلوچ کی ہدایت پر پولیس نے یارک کے قریب ناکہ بندی کے دوران موٹر کار میں سوار حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا۔ جن کے قبضے سے آلات قتل بھی برآمد کر لیئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 459406
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش