QR CodeQR Code

پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان کے 16حلقوں سے امیدواروں کا اعلان کر دیا

9 May 2015 21:12

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے امیدواروں کا اعلان اسلام آباد میں پارٹی مرکز سے کیا گیا ہے مرکزی قیادت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بقیہ حلقوں سے امیدواروں کا اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے 16 حلقوں سے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان اسلام آباد میں پارٹی مرکز سے کیا گیا ہے۔ مرکزی قیادت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بقیہ حلقوں سے امیدواروں کا اعلان بھی جلد ہی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ سے الیکشن لڑنے والے امیدواروں میں گلگت حلقہ نمبر 2 سے فتح اللہ خان، ہنزہ نگر حلقہ 2 سے مرزا حسین، اسکردو حلقہ 1 سے راجہ جلال حسین، اسکردو حلقہ 2 سے ایڈوکیٹ محمد ذاکر، اسکردو حلقہ نمبر 5 سے سید امجد حسین زیدی، دیامر حلقہ ایک سے نوشاد عالم ایڈوکیٹ، دیامر حلقہ 2 سے عتیق اللہ ایڈوکیٹ، دیامر حلقہ 3 سے ڈاکٹر محمد زمان، دیامر حلقہ 4 سے حاجی مہر داد، استور حلقہ 2 سے حشمت اللہ، غذر حلقہ 1 سے نعمت شاہ، غذر حلقہ 2 سے عطاالرحمٰن، غذر حلقہ 3 سے راجہ جہانزیب، گانچھے حلقہ 1 سے ایڈووکیٹ آمنہ انصاری، گانچھے حلقہ 2 سے بھی ایڈوکیٹ آمنہ انصاری اور گانچھے حلقہ 3 سے مولانا اسحاق ثاقب ہے۔


خبر کا کوڈ: 459603

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/459603/پاکستان-تحریک-انصاف-نے-گلگت-بلتستان-کے-16حلقوں-سے-امیدواروں-کا-اعلان-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org