0
Saturday 9 May 2015 23:33

غاصب اسرائیل کا وجود عرب ممالک کی بے حسی کا نتیجہ ہے، محمد رضا

غاصب اسرائیل کا وجود عرب ممالک کی بے حسی کا نتیجہ ہے، محمد رضا
 اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء محمد رضا نے مرکزی سیکرٹریٹ میں یوم مردہ باد امریکہ کے حوالے ایک اہم اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن بیت المقدس پر قابض اسرائیل اور امریکی مظالم کو آشکار کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب ممالک اگر غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے تو اسرائیل کا ناپاک وجود عمل میں نہ لایا جاتا، ضرورت اس بات کی ہے کہ تمام عالم اسلام امریکہ و اسرائیل کی سازشوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ تمام پاکستانی بالخصوص امامیہ نوجوان 16 مئی کو اسرائیل و امریکہ کے خلاف صدائے احتجاج بلند کر کے مظلومین جہان بالخصوص فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کریں سامراجی قوتیں امریکہ و اسرائیل یہ چاہتے ہیں کہ مسلم امہ کو تقسیم کر دیں اور تفرقہ پیدا کریں تاکہ غاصب اسرائیل کا وجود قائم رہ سکے امریکہ و اسرائیل کا ایجنڈا مسلمانوں میں تفرقہ کو پھیلا کر تقسیم کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں تاکہ مسلمان حقیقی مسئلہ فلسطین کے حق میں آواز بلند نہ کر سکیں۔ محمد رضا کامزید کہنا تھا کہ اسرائیل کا وجود عرب ممالک کی بے حسی بد دیانتی کا نتیجہ ہے، جنہوں نے اپنے مفادات کی خاطر ان ناجائز ریاست کو عرب میں جگہ دی اور آج بھی اسرائیل مسلمانوں کی نسل کشی میں سرگرم عمل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 1948 سے آج تلک امریکہ اسرائیل کے ہر ظلم کی پشت پناہی کر رہا ہے، امریکی مظالم کو دنیا پر آشکار کرنے کیلئے 16 مئی کو امسال بھی آئی ایس او کے زیر اہتمام ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائے گی جس میں کالجز یونیورسٹیز کے ہزاروں طلباء شریک ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 459632
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش