QR CodeQR Code

سعودی عرب کے دارالحکومت میں فائرنگ سے ایک اور پولیس اہلکار ہلاک

9 May 2015 23:58

اسلام ٹائمز: دارالحکومت ریاض کے جنوبی علاقے میں پولیس اہلکار مجید الغامدی معمول کے گشت پر تھا کہ ایک کار میں سوار نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی وزارت داخلہ کے حکام کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک اور پولیس اہلکار کو ہلاک کر دیا۔ سعودی عرب کے حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات دارالحکومت ریاض کے جنوبی علاقے میں پولیس اہلکار مجید الغامدی معمول کے گشت پر تھا کہ ایک کار میں سوار نامعلوم افراد اس پر فائرنگ کر کے فرار ہو گئے، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے تاہم ابھی تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی ریاض میں ہی 2 پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 459643

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/459643/سعودی-عرب-کے-دارالحکومت-میں-فائرنگ-سے-ایک-اور-پولیس-اہلکار-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org