QR CodeQR Code

بھارتی فوج نے شہری کو درانداز قرار دے کر شہید کر دیا

10 May 2015 08:53

اسلام ٹائمز: بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے گزشتہ صبح 8 بج کر 50 منٹ پر فوج کی گشتی پارٹی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ معمول کے گشت پر تھی۔


اسلام ٹائمز۔ بالاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے ایک شہری کو درانداز قرار دیکر شہید کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے گزشتہ صبح 8 بج کر 50 منٹ پر فوج کی گشتی پارٹی کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ معمول کے گشت پر تھی۔ بھارتی فوج کے مطابق عسکریت پسندوں کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے 300 میٹر اندر سے حملہ کیا گیا تھا، جس کو ناکام بناتے ہوئے گشت پر مامور فوجی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک جنگجو مارا گیا، جبکہ دیگر واپس بھاگ جانے میں کامیاب رہے۔ فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ مارے گئے جنگجو کی تحویل سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا۔ اس واقعہ کے بعد لائن آف کنٹرول پر الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ جموں میں مقیم دفاعی ترجمان کرنل منیش مہتا نے بتایا کہ فوج نے دراندازی کی کوشش بروقت ناکام بناتے ہوئے ایک جنگجو کو ہلاک کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 459688

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/459688/بھارتی-فوج-نے-شہری-کو-درانداز-قرار-دے-کر-شہید-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org