QR CodeQR Code

پاراچنار، پولیٹیکل انتظامیہ کی پرائیویٹ لیبارٹری اور میڈیکل سٹور کے خلاف کاروائی

10 May 2015 12:47

اسلام ٹائمز: کاروائی کے دوران تین میڈیکل لیبارٹریوں کو سیل کردیا گیا۔ جن میں ریاض میڈیکل لیبارٹری، شوکت میڈیکل لیبارٹری اور شہزاد میڈیکل لیبارٹری شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر میں پولیٹیکل حکام کا پرائیویٹ اور غیر معیاری لیبارٹری اور میڈیکل سٹور کے خلاف کاروائی کے دوران تین پرائیویٹ میڈیکل لیبارٹریاں سیل کردیاگیا۔ اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ اپر کرم شاہد علی خان کی ہدایت پر تحصیلدار محال نذیر احمد اور سٹی محرر اشتیاق حسین نے آج مختلف پرائیویٹ لیبارٹریوں پر چھاپے مارے۔ کاروائی کے دوران تین میڈیکل لیبارٹریوں کو سیل کردیا گیا۔ جن میں ریاض میڈیکل لیبارٹری، شوکت میڈیکل لیبارٹری اور شہزاد میڈیکل لیبارٹری شامل ہیں۔ لیبارٹریوں میں لوگوں کو غلط رپورٹ دی جاتی تھی۔ جس پر پولیٹیکل انتظامیہ نے فوری کارروائی کرکے تین لیبارٹریوں کو سیل کردیا۔


خبر کا کوڈ: 459728

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/459728/پاراچنار-پولیٹیکل-انتظامیہ-کی-پرائیویٹ-لیبارٹری-اور-میڈیکل-سٹور-کے-خلاف-کاروائی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org