QR CodeQR Code

کراچی کو فرقہ وارانہ فساد کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جا رہی ہے، رابطہ کمیٹی

10 May 2015 15:09

اسلام ٹائمز: اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم نے کہا کہ فرقہ واریت کے نام پر کراچی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے شاہ فیصل کالونی کے علاقے میں ڈی ایس پی ذوالفقار زیدی کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گذشتہ روز ناظم آباد میں اہل تشیع ہومیو پیتھ ڈاکٹر انور علی عابدی کو مسلح دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا تھا، اور شاہ فیصل کالونی میں ڈی ایس پی ذوالفقارزیدی کو فائرنگ کرکے شہید کر دیا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ کراچی کو فرقہ وارانہ فساد کی آگ میں جھونکنے کی سازش کی جا رہی ہے، اور فرقہ واریت کے نام پر کراچی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جو انتہائی تشویشناک اور قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر انور علی عابدی اور ذوالفقار زیدی کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، اور قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔ رابطہ کمیٹی نے مقتول ڈاکٹر انور علی عابدی اور ذوالفقار زیدی کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر انور علی عابدی اور ذوالفقار زیدی کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔


خبر کا کوڈ: 459742

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/459742/کراچی-کو-فرقہ-وارانہ-فساد-کی-آگ-میں-جھونکنے-سازش-جا-رہی-ہے-رابطہ-کمیٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org