0
Sunday 10 May 2015 15:25

ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران پنجاب میں عوامی رابطہ تیز کر دیں، الطاف حسین

ایم کیو ایم کے تمام ذمہ داران پنجاب میں عوامی رابطہ تیز کر دیں، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے اعلان کیا ہے کہ ایم کیو ایم آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے گی، اور صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں اپنے امیدوار نامزد کرے گی۔ یہ اعلان انہوں نے بیک وقت ایم کیو ایم لاہور، راولپنڈی اور ملتان کے دفاتر میں ذمہ داران سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ایم کیو ایم پنجاب کے صدر سینیٹر میاں عتیق بھی موجود تھے۔ الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیو ایم آنے والے بلدیاتی انتخابات میں نہ صرف پنجاب سمیت پورے ملک میں اپنے امیدوار نامزد کرے گی، بلکہ حق پرست امیدوار بلدیاتی انتخابات میں کامیابی بھی حاصل کریں گے۔ الطاف حسین نے اس موقع پر تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب میں عوامی رابطہ تیز کر دیں، اور صوبہ کے چپہ چپہ میں ایم کیو ایم کا پیغام حق پرستی پہنچا دیں۔
خبر کا کوڈ : 459746
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش