0
Sunday 10 May 2015 19:48

نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ملی مجلس شرعی

نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ملی مجلس شرعی
اسلام ٹائمز۔ ملی مجلس شرعی پاکستان نے کہا ہے کہ جب تک جان میں جان ہے، دینی مدارس کا دفاع کریں گے، استعماری قوتوں کا یجنڈا پاکستان میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، حضورؐ کی سیرت پاک پر عمل پیرا ہو کر معاشرے کو دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے مسائل سے چھٹکارا دلایا جا سکتا ہے، آپﷺ کا اسوہ حسنہ پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، جس پر عمل کرتے ہوئے پاکستان میں دہشت گردی اور دیگر بحرانوں پر کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملی مجلس شرعی کے رہنماؤں صدر مفتی محمد خان قادی، سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد امین، علامہ نیاز حسین نقوی، مولانا احمد علی قصوری، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، علامہ خلیل الرحمن قادری، راغب حسین نعیمی، قاری یعقوب شیخ، حافظ عاکف سعید، حافظ عبدالغفار روپڑی، حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی، علامہ احمد علی قصوری سمیت دیگر نے ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والی سازشوں کا مقابلہ اللہ کے آخری نبی ﷺ کے اتحاد امت کے پیغام سے ہی کیا جا سکتا ہے، آپ ؐابدی اور آخری پیغام لے کر آئے جو آج اور قیامت تک کے لئے ہر مسئلے کا حل پیش کر رہا ہے اور کرے گا علماء اور عوام نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ اور وطن کے تحفظ کے لئے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھیں گے، آپ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 459761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش