QR CodeQR Code

اتحادی فوج کی جگہ مسلم فورس تیار کی جائے،مشرف کی امریکا کو تجویز

5 Dec 2010 13:07

اسلام ٹائمز:پرویز مشرف نے عراق فوج تو نہیں بھیجی مگر امریکا کو یہ تجویز دی تھی کہ پاکستان سمیت مسلم ممالک پر مشتمل فورس اتحادی اہلکاروں کی جگہ لینے کے لیے تیار ہے


واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے عراق فوج تو نہیں بھیجی مگر امریکا کو یہ تجویز دی تھی کہ پاکستان سمیت مسلم ممالک پر مشتمل فورس اتحادی اہلکاروں کی جگہ لینے کے لیے تیار ہے۔جنوری دو ہزار سات میں امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی سے سابق صدر پرویز مشرف کی ملاقات کا راز وکی لیکس نے افشا کیا ہے،جس کے مطابق سابق صدر نے کہا کہ خطے میں امریکا کو قابل اعتماد نہیں سمجھا جاتا۔یہاں اعتدال پسند مسلمان لیڈروں پر مشتمل موومنٹ بنائی جانی چاہیے۔شیعہ،سنی اور کردوں کا اتفاق رائے حاصل ہو جائے تو امریکا اور برطانیہ کی فوج کے نکلنے کے بعد مسلم سیکیورٹی فورس اس کی جگہ لے سکتی ہے۔
امریکی سینیٹر جان میک کین سے ملاقات میں وہ یہ بھی کہہ چکے تھے کہ پاکستان،انڈونیشیا اور ملائیشیا خطے میں امن کے لیے مشترکہ فورس بنانے پر تیار ہیں۔پلوسی نے ملاقات میں کہا کہ ہر معاشرے کو چاہیے کہ وہ خودکش حملوں کو ناقابل قبول ٹھہرائے،جس پر سابق صدرمشرف نے کہا کہ تمام ممالک کو انتہاپسندی سے نمٹنے کا طریقہ ڈھونڈنا چاہیے۔پرویز مشرف نے اس بات پر اتفاق بھی کیا کہ خودکش حملوں کو غیر اسلامی قرار دیا جانا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 45987

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/45987/اتحادی-فوج-کی-جگہ-مسلم-فورس-تیار-جائے-مشرف-امریکا-کو-تجویز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org