QR CodeQR Code

باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، قبائلی رہنماء سمیت 6 جاں بحق

11 May 2015 17:04

اسلام ٹائمز: قبائلی رہنماء کی گاڑی ماموند کے علاقے زگئی سے تحصیل ہیڈ کوارٹر خار جارہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں دیگر 5 افراد جاں بحق اور قبائلی رہنماء کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔


اسلام ٹائمز۔ باجوڑ ایجنسی میں بم دھماکے میں قبائلی رہنماء محمد جان سمیت 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوی ماموند کے علاقے برکمر سر میں سڑک کنارے نصب ریموٹ کنڑول بم دھماکے سے قبائلی رہنماء ملک محمد جان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ قبائلی رہنماء کی گاڑی ماموند کے علاقے زگئی سے تحصیل ہیڈ کوارٹر خار جارہی تھی۔ دھماکے کے نتیجے میں دیگر 5 افراد جاں بحق اور قبائلی رہنماء کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ سکیورٹی فورسز اور لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 459956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/459956/باجوڑ-ایجنسی-میں-دھماکا-قبائلی-رہنماء-سمیت-6-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org