QR CodeQR Code

ذوالفقار مرزا کیجانب سے حکومتی رٹ کو چیلنج کرنے کا عدالت نوٹس لے، شرجیل میمن

11 May 2015 17:02

اسلام ٹائمز: سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ ذوالفقار مرزا جو زبان استعمال کر رہے ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی، یہ سیاست نہیں بلکہ بیہودگی ہے، انہوں نے آصف زرداری، فریال تالپور اور مکیش چاولہ پر ذاتی حملے کئے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ ذوالفقار مرزا کے رویے کے بعد دوستی کا لفظ مشکوک ہوگیا، اور وہ یہ سب کچھ ذاتی مفاد کیلئے کر رہے ہیں۔ سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی شوگر ملز کی نیلامی کا سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا، تو کیا ان کی شوگر ملز پر قبضہ عدالت نے کرایا، ذوالفقار مرزا جو زبان استعمال کر رہے ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی، اور یہ سیاست نہیں بلکہ بیہودگی ہے، جبکہ ان کے اس رویے کے بعد دوستی کا لفظ مشکوک ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنے محسن کا نہیں ہو سکا، وہ کسی اور کا کیا ہوگا، سیاست میں الفاظ کا استعمال دیکھ کر کیا جاتا ہے، ذوالفقار مرزا نے جو زبان استعمال کی، اس پر انہیں شرمندگی ہونی چاہیے، انہوں نے آصف زرداری، فریال تالپور اور مکیش چاولہ پر ذاتی حملے کئے۔ صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے ذوالفقار مرزا کو سیکیورٹی دی ہوئی تھی، تاہم ایک شخص جو اسلحے کے زور پر دکانیں بند کراتا ہے، اسے پرائیوٹ سیکیورٹی کیوں دی جائے، پرائیوٹ سیکیورٹی کے نام پر ہتھیاروں کی نمائش نہیں ہو سکتی، ذوالفقار مرزا خود کو تیس مار خان سمجھتے ہیں، اور انہوں نے حکومت کی رٹ کو چیلنج کیا، اس لئے عدالت اس کا نوٹس لے۔


خبر کا کوڈ: 459958

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/459958/ذوالفقار-مرزا-کیجانب-سے-حکومتی-رٹ-کو-چیلنج-کرنے-کا-عدالت-نوٹس-لے-شرجیل-میمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org