0
Monday 11 May 2015 21:20

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے صرف ایم پی ایز دھرنا دے سکتے ہیں، چوہدری نثار

پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے صرف ایم پی ایز دھرنا دے سکتے ہیں، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے صرف ایم پی ایز دھرنا دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دینے کے اعلان کے بعد وزارت داخلہ میں چوہدری نثار علی خان کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دھرنے کیلئے صرف ایم پی ایز کو ریڈ زون میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ریڈزون میں سکیورٹی ہائی الرٹ کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ریڈ زون میں صرف اراکین خیبر پختونخوا اسمبلی کو داخلے کی اجازت ہوگی، جبکہ غیر متعلقہ افراد پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے جانے کی اجازت ہوگی، جبکہ غیر متعلقہ افراد ریڈزون میں داخل نہیں ہوسکیں گے۔ احتجاج کی آڑ میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 460018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش