0
Tuesday 12 May 2015 02:16

آئی ایم ایف آئندہ ماہ 50 کروڑ60 لاکھ ڈالر کی قسط جاری کردے گا، اسحاق ڈار

آئی ایم ایف آئندہ ماہ 50 کروڑ60 لاکھ ڈالر کی قسط جاری کردے گا، اسحاق ڈار
اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد پاکستان کو پچاس کروڑ چھ لاکھ ڈالر قرض کی قسط جون میں جاری کر دی جائے گی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ساتویں جائزہ کیلئے مذکرات کا حتمی دور اسلام آباد میں ہوا۔ مذکرات کے اختتام پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور آئی ایم ایف مشن سربراہ ہیرالڈ فنگر نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا ساتواں جائزہ کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے اور پاکستان نے محصولات کے علاوہ تمام اہداف حاصل کرلیے ہیں۔ آئی ایم ایف کے مشن سربراہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کو اقتصادی ترقی کو جاری رکھنا ہے تو چار شعبوں پر فوری توجہ دینا ہوگی۔ ہیرالڈ فنگر نے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود پاکستان میں لوڈشیڈنگ اب بھی بہت زیادہ ہے، انہوں نے نجی شعبہ کی سرمایہ کاری اور برآمدات میں اضافے پر بھی زور دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ رواں مالی سال ضرب عضب آپریشن کی وجہ سے 44 ارب روپے کے اضافی اخراجات ہوئے، جبکہ آئندہ سال اس مد میں 130 ارب روپے اضافی خرچ ہوں گے، جس کی آئی ایم ایف سے اجازت لے لی گئی ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کیلئے 4.9 فیصد جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 4.3 فیصد بجٹ خسارے پر بھی اتفاق کرلیا ہے جبکہ آئندہ مالی سال سے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے بھی ہوگا اور بجٹ میں دو سو سے ڈھائی سو ارب روپے کے ٹیکس عائد کرنے پر بھی اتفاق کر لیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 460085
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش