0
Tuesday 12 May 2015 08:50

مقبوضہ کشمیر، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر، مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ادھم پور میں مسافر بس کھائی میں گرنے سے 25 افراد ہلاک جب کہ 35 زخمی ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ادھم پور سے لٹی بیلٹ جانے والی مسافر بس مروٹی بیلٹ میں بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، حادثے کے بعد امدادی کارکنوں نے بس کو کاٹ کر اس کے اندر سے لاشوں اور زخمیوں کو باہر نکالا۔ طبی ذرائع نے اب تک 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جب کہ 35 زخمیوں کو قریبی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے اکثر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 460094
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش