0
Tuesday 12 May 2015 11:50

کے پی کے ارکان اسمبلی آج پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے

کے پی کے ارکان اسمبلی آج پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیں گے
اسلام ٹائمز۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ہمارے تحفظات پر توجہ نہ دی تو دھرنے کا دورانیہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے، عمران خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ہاوس اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنے سے متعلق اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کو گیس رائلٹی سمیت اقتصادی راہداری روٹ سے متعلق اس کا شئیر دینا ہو گا، انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا پُرامن ہو گا، اگر حکومت نے ہمارے تحفظات پر توجہ نہ دی تو دھرنے کا دورانیہ بڑھایا بھی جا سکتا ہے، وزیر اعلی پرویز خٹک خیبر پختونخوا ہاوس سے پارلیمنٹ تک مارچ اور دھرنے کی قیادت کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 460157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش