0
Tuesday 12 May 2015 23:25

لاہور میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ

لاہور میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے ناکارہ ہونے پر لاہور پولیس نے نئے اور جدید کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت لاہور میں اہم سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں، مارکیٹوں اور اہم مقامات پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے محض "علامتی" رہ گئے ہیں اور ان کیمروں کی وجہ سے پولیس آج تک کوئی ملزم ٹریس نہیں کر سکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قلعہ گجر سنگھ پولیس لائن خودکش دھماکہ ہو پولیس موٹر ورکشاپ کے گیٹ پر نامعلوم افراد کا حملہ، سی سی ٹی وی کیمرے ملزمان کی فوٹیج دینے میں ناکام رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق شہر میں ںصب سی سی ٹی وی کیمروں کی ریزولوشن بہت کم ہے جس سے ملزم کے چہرے کا پتہ نہیں چلتا، ان کیمروں سے حاصل ہونے والی فوٹیج میں ملزمان کے محض عکس دکھائی دیتے ہیں لیکن ان سے ملزمان کی شناخت نہیں ہوتی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کے اعلیٰ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ شہر میں جدید کیمرے نصب کئے جائیں گے جن کی ریزولوشن بھی ٹھیک ہو گی اور ان سے حاصل ہونے والی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی بھی شناخت ممکن ہو سکے گی جبکہ نئے کیمروں کے ذریعے ملزمان کی کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر میں نگرانی بھی کی جا سکے گی۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ نئے نصب ہونے والے کیمروں سے مانیٹرنگ کا بھی موثر انتظام ہو گا اور مانیٹرنگ روم میں بیٹھا ہوا آپریٹر کسی بھی شخص کو قریب سے دیکھ سکے گا۔ پولیس حکام پرامید ہیں کہ نئے کیمروں کی تنصیب سے شہر میں جرائم کی شرح خاطر خواہ حد تک کم ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 460311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش