QR CodeQR Code

آغا راحت الحسینی کا نواز لیگ سے ایم ڈبلیو ایم کی پیشکش کو قبول کرکے جی بی کو آئینی صوبہ بنانیکا مطالبہ

12 May 2015 23:41

اسلام ٹائمز: جی بی کے معروف عالم دین نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) مجلس وحدت مسلمین کی پیشکش کو قبول کرکے تنازعہ حل کرے تو ہم انتخابات میں انکے حق میں مہم چلائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام آغا راحت حسین الحسینی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کو مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس کی پیشکش کو قبول کرکے فوری طور پر گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ 2009ء میں پیپلز پارٹی کی جانب سے نیا سیٹ اپ دینے پر مختلف طبقوں نے حمایت کرکے انہیں حکومت سے نوازا، اگر مسلم لیگ (ن) بھی پیپلز پارٹی کی طرح آئینی صوبے پر عمل کرتی ہے تو ہم عہد کرتے ہیں کہ علاقے بھر میں ان کی حمایت کرکے انہیں انتخابات میں کامیاب کروائیں گے۔ آغا راحت حسین الحسینی نے کہا کہ اگر پاکستان مسلم لیگ (ن) مجلس وحدت مسلمین کی پیشکش کو قبول کرکے تنازعہ حل کرے تو ہم انتخابات میں انکے حق میں مہم چلائیں گے۔ آغا راحت الحسینی نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے آفر معقول ہے، تاہم نواز لیگ کی دو سالہ کارگردگی مایوس کن ہے، اس لئے اس میں کسی بڑی پیش رفت کی امید کم ہے، کیونکہ وفاق میں برسرِاقتدار آنے کے بعد اس علاقے کو کچھ نہیں ملا اور زبانی اعلانات کے ذریعے محض عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 460312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/460312/آغا-راحت-الحسینی-کا-نواز-لیگ-سے-ایم-ڈبلیو-کی-پیشکش-کو-قبول-کرکے-جی-بی-آئینی-صوبہ-بنانیکا-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org