QR CodeQR Code

سندھ اسمبلی، سانحہ 12 مئی کے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی

12 May 2015 23:51

اسلام ٹائمز: اجلاس میں فنکشنل لیگ کے رکن نند کمار نے سانحہ 12 مئی کا مقدمہ چلانے اور مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا جبکہ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی وقار شاہ نے کہا کہ 12 مئی کو منظم سازش کے تحت ایم کیو ایم کے13 کارکنان کو شہید کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم کی درخواست پر بانی پاکستان سمیت تحریک پاکستان کے اکابرین کے لیے سندھ اسمبلی میں دعا کرائی گئی جبکہ پیپلز پارٹی کی اپیل پر سانحہ 12 مئی کے شہدا کے لیے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے ایک ہزار ارب روپے کے اعلانات کیے گئے لیکن کچھ جاری نہیں ہوا۔ فنکشنل لیگ کی رکن وریام فقیر نے کہا کہ سندھ کی ترقی کاغذات تک محدود ہے۔ اجلاس میں فنکشنل لیگ کے رکن نند کمار نے سانحہ 12 مئی کا مقدمہ چلانے اور مجرموں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا جبکہ ایم کیو ایم کے رکن اسمبلی وقار شاہ نے کہا کہ 12 مئی کومنظم سازش کے تحت ایم کیو ایم کے 13 کارکنان کو شہید کیا گیا۔ اجلاس میں سندھ حکومت کے نو ماہ کے بجٹ اخراجات پر بھی بحث ہوئی۔ بعد ازاں اسپیکر نے اجلاس 15 مئی تک ملتوی کردیا۔


خبر کا کوڈ: 460320

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/460320/سندھ-اسمبلی-سانحہ-12-مئی-کے-شہداء-لیے-فاتحہ-خوانی-کی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org