0
Wednesday 13 May 2015 09:13

مقبوضہ کشمیر میں افسپا فوج کیلئے ناگزیر ہے، منوہر پاریکر

مقبوضہ کشمیر میں افسپا فوج کیلئے ناگزیر ہے، منوہر پاریکر
اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہاہے کہ اگرچہ آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کی منسوخی کا معاملہ وزارت داخلہ کے دائرہ کار میں آتا ہے تاہم بھارتی فوج کو مقبوضہ کشمیر میں سرگرمیاں انجام دینے کیلئے افسپا کا نفاذ ناگزیر ہے۔ منوہر پاریکر نے ایک انٹرویو میں کشمیر میں بھارتی فوج کو خصوصی اختیارات دینے والے قانون آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ کے بارے میں کہا کہ علاقے میں قانون کا اطلاق جاری رکھنا یا نہ رکھنا بھارتی وزارت داخلہ کا فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر فوج کو علاقے میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھنی ہیں تو اسے افسپا کی ضرورت ہے اور یہ ایک ایسی ضرورت ہے جس کے بغیر بھارتی فوج کام نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ کنٹرول لائن اور پاکستان کے ساتھ لگنے والی بین الاقوامی سرحدوں پر فی الوقت فائرنگ کے واقعات میں بہت کمی آ گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 460363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش