QR CodeQR Code

کراچی، اسماعیلی شیعہ برادری پر حملہ کے جائے وقوعہ سے داعش خراسان کے پمفلٹ برآمد

13 May 2015 13:01

اسلام ٹائمز: عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ پمفلٹ حملہ آور پھینک کر فرار ہوئے ہیں، واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پاکستان میں داعش کے وجود سے مسلسل انکاری تھے تاہم اب یہ کاروائی اور داعش کے پمفلٹ کا برآمد ہونا وزارت داخلہ کے تمام دعووں کی نفی کررہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے صفورہ چورنگی پر اسماعیلی شیعہ برادری کی بس پر تکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد جائے وقوعہ سے داعش خراسان کے پمفلٹ برآمد ہوئے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق بس پر فائرنگ کی جگہ سے داعش خراسان کے پمفلٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ پمفلٹ حملہ آور پھینک کر فرار ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پاکستان میں داعش کے وجود سے مسلسل انکاری تھے تاہم اب یہ کاروائی اور داعش کے پمفلٹ کا برآمد ہونا وزارت داخلہ کے تمام دعووں کی نفی کررہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 460446

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/460446/کراچی-اسماعیلی-شیعہ-برادری-پر-حملہ-کے-جائے-وقوعہ-سے-داعش-خراسان-پمفلٹ-برآمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org