QR CodeQR Code

اسماعیلی برادری کی بس پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، آئی ایس او پشاور

13 May 2015 16:02

اسلام ٹائمز: ڈویژنل سیکرٹری اطلاعات علی جان طوری نے ایک مذمتی بیان میں اس ظلم میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی سر زمین پر ناسور ہیں اور ان کے خاتمے میں ہی وطن عزیز کی سلامتی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے سیکرٹری اطلاعات علی جان طوری نے کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر ہونے والے انسانیت سوز حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئے روز ملک میں دہشت گر دی کے واقعات حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے، اگر قومی ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل در آمد کیا جاتا تو یہ واقعات رونما نہ ہوتے، ملک میں دہشت گردی کے باعث تمام طبقات متاثر ہو رہے ہیں، کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے، جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاء ہوا۔ انہوں نے اس ظلم میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو عبرت ناک سزا دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دہشت گرد پاکستان کی سر زمین پر ناسور ہیں اور ان کے خاتمے میں ہی وطن عزیز کی سلامتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 460514

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/460514/اسماعیلی-برادری-کی-بس-پر-حملہ-انتہائی-افسوس-ناک-ہے-ا-ئی-ایس-او-پشاور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org