0
Wednesday 13 May 2015 16:20

پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، علامہ وحید عباس

پاک فوج دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کرے، علامہ وحید عباس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا نے کراچی میں اسماعیلی برادری کی بس پر فائرنگ کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد کو شہید کرنے کیخلاف ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، وحدت ہاوس پشاور سے جاری ایک مذمتی بیان میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید عباس کاظمی نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی مرکزی اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے، پاک فوج کو دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے فیصلہ کن آپریشن کا آغاز کرنا ہوگا، پوری قوم اس کے ساتھ ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اس سفاکانہ دہشت گردی کی بھرپور مذمت کرتی ہے اور ہم اس سانحہ میں جان بحق افراد اور اسماعیلی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے علامہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر 14 مئی کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کرتے ہیں، ہم ملک دشمن دہشت گردوں کے خلاف قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ متحد ہو جائیں اور ان درندوں کو انجام تک پہنچانے میں اپنا کردار ادا کریں، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور کالعدم جماعتوں کو ایک سازش کے تحت جلسے، جلوس، ریلیاں اور منظم ہونے کا موقع دیا گیا تاکہ وہ پھر سے ملکی سلامتی کے خلاف اپنے مذموم کاروائیاں شروع کریں اور دہشت گرد کالعدم تکفیری جماعتوں کو کلین چٹ دینے کی ذمہ دار وافاقی حکومت ہے، جو ایک مخصوص ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ان کو میدان میں لے آئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 460516
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش