0
Wednesday 13 May 2015 20:32

سانحہ صفورا کے بعد برطرف پولیس افسر راؤ انوار کو دوبارہ ایس ایس پی ملیر تعینات کرنیکا فیصلہ

سانحہ صفورا کے بعد برطرف پولیس افسر راؤ انوار کو دوبارہ ایس ایس پی ملیر تعینات کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ برطرف ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کو دوبارہ ایس ایس پی ملیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، راؤ انوار کو ایم کیو ایم کے خلاف پریس کانفرنس کرنے اور اس کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے شامل کرنے پر برطرف کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے برطرف پولیس افسر راؤ انوار کو دوبارہ ایس ایس پی ملیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، راؤ انوار کی تعیناتی کا فیصلہ سانحہ صفورا گوٹھ کے بعد کیا گیا ہے، تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تیس اپریل کو ایم کیو ایم سے متعلق متنازعہ پریس کانفرنس کرنے اور اس پر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کا ایجنٹ ہونے کا الزام لگانے پر راؤ انوار کو ایس ایس پی ملیر کے عہدے سے برطرف کر دیا گیا تھا، تاہم حکومت سندھ نے برطرفی کا فیصلہ واپس لے لیا۔

ایس ایس پی راؤ انوار ملیر اور اس کے ملحقہ علاقوں میں انٹیلیجنس کا وسیع نیٹ ورک رکھتے ہیں۔ اس سے قبل آئی جی غلام حیدر جمالی نے ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں سی پی او رپورٹ کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد ایس ایس پی ایسٹ کو ایس ایس پی ملیر کا اضافہ چارج دیا گیا۔ راؤ انوار انکاؤنٹر اسپیشلسٹ، آئی جی سندھ سے زیادہ طاقتور، سندھ پولیس کے متنازع ترین افسر اور سابق صدر کے خاص ترین آدمی سمجھے جاتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 460562
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش