0
Thursday 14 May 2015 13:05

گلگت بلتستان انتخابات، ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک کے درمیان مذاکرات کامیاب

گلگت بلتستان انتخابات، ایم ڈبلیو ایم اور اسلامی تحریک کے درمیان مذاکرات کامیاب
اسلام ٹائمز۔ جامعہ روحانیت بلتستان کے نمائندوں کے زیر اہتمام اسلام آباد میں اسلامی تحریک اور مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوں کے درمیان گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے کامیاب مذاکرات انجام پائے، یہ مذاکرات جذبہ اخوت سے سرشار برادرانہ ماحوال میں انجام پائے، اس نشست میں مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے علامہ محمد امین شہیدی جبکہ اسلامی تحریک کی جانب سے علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی نے شرکت کی، جبکہ جامعہ روحانیت کی جانب سے علامہ شیخ محمد علی توحیدی، ڈاکٹر فدا حسین عابدی، شیخ غلام محمد فخرالدین، شیخ فدا علی، شیخ احمد حسن عابدی، سید احمد رضوی شریک ہوئے۔ علامہ امین شہیدی اور علامہ شبیر میثمی نے اپنی اپنی پارٹیوں کی جانب سے مکمل اختیارات کیساتھ نمائندگی کی۔ جامعہ روحانیت بلتستان کے نمائندوں ڈاکٹر فدا حسین عابدی اور علامہ احمد حسن عابدی نے پرامن اور برادرانہ انتخابی مہم کے سلسلے میں دونوں مذہبی جماعتوں کے ممکنہ مثبت کردار پر روشنی ڈالی۔ علامہ امین شہیدی نے دوستانہ و برادرانہ ماحول میں انتخابی عمل کو کامیاب بنانے کے سلسلہ میں باہمی تعامل، مذاکرات اور تفاہم کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ ہم اس سلسلے میں ہر قسم کے تفاہم پر تیار ہیں، انہوں نے انتخابی معاملات کو بطریق احسن بنانے کیلئے جامعہ روحانیت کی طرف سے کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔

اسلامی تحریک پاکستان کے علامہ میثمی نے بھی اس تجویز کی پرزور حمایت کا اعلان کیا اور اپنی طرف سے گلگت بلتستان کی سطح پر نمائندوں کا اعلان کیا۔ علامہ شہیدی نے بھی چار نمائندوں کے نام تجویز کئے۔ علامہ میثمی نے بھی امت مسلمہ اور علاقے کے وسیع تر مفاد کی خاطر تفاہم اور برادری کا ماحوال قائم کرنے پر زور دیا۔ دونوں تنظیموں کے نمائندوں نے جامعہ روحانیت بلتستان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں نمائندوں نے مندرجہ بالا نکات پر اتفاق کیا۔ گلگت بلتستان کی سطح پر آٹھ رکنی رابطہ کمیٹی تشکیل دی گئی، یہ کمیٹی دونوں تنظیموں کے چار چار نمائندوں پر مشتمل ہوگی، جامعہ روحانیت بلتستان اس کمیٹی میں رابط کار کی حیثیت سے کردار ادا کریگی، یہ کمیٹی دونوں پارٹیوں کے درمیان سیٹ ایڈجسمنٹ کی کوشش کریگی، دوسری پارٹیوں کے ساتھ اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی صورت میں بھی دونوں مذہبی پارٹیوں کے درمیان سیٹوں کی ایڈجسمنٹ کی ممکنہ راہیں نکالے گی۔
خبر کا کوڈ : 460774
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش