0
Thursday 14 May 2015 15:58

جی بی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد کے حوالے سے اسلامی تحریک و ایم ڈبلیو ایم میں مذاکرات کا آغاز

جی بی انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ یا انتخابی اتحاد کے حوالے سے اسلامی تحریک و ایم ڈبلیو ایم میں مذاکرات کا آغاز
اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان نے آئی ٹی پی اور ایم ڈبلیو ایم کے درمیان گلگت بلتستان انتخابات کے حوالے سے انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مذاکرات کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے 8 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو سفارشات مرتب کرکے اپنی رپورٹ مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔ اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ترجمان کا کہنا ہے کہ جامعہ روحانیت کے توسط سے اسلامی تحریک پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین کے درمیان گلگت بلتستان کے انتخابات کے حوالے سے مذاکرات کا آغاز ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، جس میں دونوں جانبین سے چار چار ممبران کو لیا گیا ہے، نیز دوسری سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بھی مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے، جس کے جلد نتائج سامنے آنے کا امکان ہے۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے یہ کمیٹی سفارشات مرتب کرے گی اور اس کے بعد ایک جامع رپورٹ تیار کرکے مرکزی قیادت کو پیش کرے گی۔ جس کے بعد انتخابی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے حتمی فیصلہ مرکزی قیادت کرے گی۔ مرکزی قیادت گلگت بلتستان کے عوام کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 460809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش