0
Thursday 14 May 2015 18:59

دنیا میں 3 ارب افراد باقاعدہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، رپورٹ

دنیا  میں 3 ارب افراد باقاعدہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں، رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے کیے گئے بین الاقوامی تنظیم کے سروے کے مطابق دنیا کے 3 ارب افراد باقاعدہ انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ ’’وی آر سوشل‘‘ نامی تنظیم کی جانب سے جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی آبادی 7 ارب 20 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے، لوگوں کی بڑی تعداد انٹرنیٹ تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کوشاں ہے جو بعدازاں بڑے بڑے انٹرنیٹ برانڈز کے ممکنہ صارف بن سکتے ہیں، آنے والے وقت میں زراعت کے شعبہ میں بھی کمپیوٹر اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کا مساوی استعمال ہو سکے گا۔ ’’وی آر سوشل‘‘ کے ر یجنل مارکیٹنگ پارٹنر (ایشیا) سائمن کیمپ نے کہا کہ دنیا بھر میں جس طرح لوگ انٹرنیٹ اور کمپیوٹر کا استعمال کرتے ہیں اور تجربات کرتے ہیں وہ دنیا بھر میں مختلف ہیں۔ روس میں 60 فیصد، برازیل 54 فیصد اور چین میں 47 فیصد انٹرنیٹ کا استعمال خاصا صحت مندہ ہے جب کہ بھارت میں انٹرنیٹ کا استعمال صرف 19 فیصد ہے جس کا مطلب ہے کہ بھارت میں انٹرنیٹ تک رسائی کا خواب ابھی بہت دور ہے۔
خبر کا کوڈ : 460833
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش