0
Friday 15 May 2015 08:32

فرنئیئرکور کی کاروائی، ۱۰ دہشت گرد ہلاک

فرنئیئرکور کی کاروائی، ۱۰ دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ فرنٹیئر کور نے دعویٰ کیا ہے کہ بلوچستان کے اضلاع مستونگ، پنجگور اور قلات میں سرچ آپریشن کے دوران ہونے والی مسلح جھڑپوں میں 10 دہشت گرد ہلاک جبکہ 3 سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ایف سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن میں ان کے متعدد ٹھکانوں کو ختم کر دیا گیا ہے اور اس آپریشن میں 400 ایف سی اہلکاروں نے حصہ لیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز نے ضلع مستونگ کے علاقے اسپلینجی جبکہ ضلع قلات کے علاقوں جوہن اور بوہی میں مسلح عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریش کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ہلاک اور گرفتار ہونے والے عسکریت پسند ضلع چاغی میں جاری سینڈک کاپر پروجیکٹ کو آئل فراہم کرنے والے ٹینکروں پر حملوں میں ملوث ہیں۔ ان میں بعض عسکریت پسندوں نے نوشکی کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز پر حملے بھی کیے تھے۔ دوسری جانب ایف سی نے پنجگور کے علاقے میں بھی سرچ آپریشن کےدوران دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 460936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش