0
Friday 15 May 2015 08:52

شمالی وزیرستان میں فورسز کی فضائی کاروائی

شمالی وزیرستان میں فورسز کی فضائی کاروائی
اسلام ٹائمز۔ شوال میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے دوران 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ٹھکانے اور دیگر املاک بھی تباہ کر دی گئیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں فضائی کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 13 دہشت گرد ہلاک جب کہ ان کے 3 ٹھکانے اور 5 گاڑیاں بھی تباہ کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے خیبرایجنسی اور شمالی وزیرستان میں بھرپور آپریشن جاری ہےجن میں اب تک سینکڑوں دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے 3 ٹھکانے اور 5 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 460939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش