0
Friday 15 May 2015 12:15

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف ایک اور مقدمہ درج

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کیخلاف ایک اور مقدمہ درج
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے باغی رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے خلاف ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے الزام میں ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے پنگریو تھانے میں مقدمہ گزشتہ روز مرزا گروپ اور مخالفین میں تصادم کیخلاف درج کیا گیا۔ گزشتہ روز ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے ریلی نکالی تھی، اور اسی دوران ان کا مخالف گروپ سے تصادم ہوا تھا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما داد لغاری کی مدعیت میں درج کئے جانے والے مقدمے میں ذوالفقار مرزا کے 40 حامیوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس نے نامزد افراد میں سے 2 کو حراست میںٕ لے لیا ہے۔ ذوالفقار مرزا آج ایک اور مقدمے میں مقامی عدالت میں پیش ہوں گے، پیشی کے باعث عدالت اور اطراف میں پولیس کی نفری بڑھا دی گئی ہے، جبکہ بدین شہر میں ہائی الرٹ اور تمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 460962
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش