QR CodeQR Code

بے گناہ انسانوں کی ہلاکت بہت بڑا گناہ اور ظلم ہے، حجاز مقدس کانفرنس میں اظہار خیال

15 May 2015 17:28

اسلام ٹائمز: جمعیت علماء پاکستان (نیازی) کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں منعقد ہونے والی حجاز مقدس کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ پاکستان میں حرمین شریفین کے نام پر ایک مخصوص طبقہ فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب اور حوثی قبائل فی الفور جنگ بند کرکے مذاکرات کا اعلان کریں۔ سعودی عرب اتحادی افواج کو یمن سے فوری نکالے اسی میں امت مسلمہ کا مفاد ہے۔ بے گناہ انسانوں کی ہلاکت بہت بڑا گناہ اور ظلم ہے۔ یہ مطالبہ ملک بھر کے جید علماء و مشائخ نے جمعیت علماء پاکستان (نیازی) کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں منعقد ہونے والی حجاز مقدس کانفرنس میں کیا گیا۔ حجاز مقدس کانفرنس کی صدارت جے یو پی (نیازی) کے مرکزی صدر پیر معصوم نقوی نے کی۔ اس موقع پر پیر دیوان عثمان فرید چشتی پاک پتن، پیر عثمان نوری، علامہ مجاہد رسول، پیر اسرار شیرازی اور دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ حرمین شریفین کا تقدس ہر مسلمان کے دل میں ہے اور کوئی مسلمان حرمین شریفین کے خلاف سوچ بھی نہیں سکتا۔ پاکستان میں حرمین شریفین کے نام پر ایک مخصوص طبقہ فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلا رہا ہے۔ جس کا موجودہ حالات میں کوئی جواز نہیں بنتا۔ اس موقع پر مطالبہ کیا گیا کہ حکومت سعودی عرب جنت معلیٰ (مکہ معظمہ) اور جنت البقیع (مدینہ منورہ) خاندان رسالت مآب، امہات المومنین، صحابہ کرام کے مزارات مقدسہ کو فی الفور بحال کرے۔ حجاز مقدس کانفرنس کے دوران جے یو پی پنجاب کے سیکرٹری خواجہ حبیب الرحمان نے کراچی میں اسماعیلی برادری کے افراد کی المناک قتل و غارت گری کے خلاف قرارداد مذمت پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 461024

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461024/بے-گناہ-انسانوں-کی-ہلاکت-بہت-بڑا-اور-ظلم-ہے-حجاز-مقدس-کانفرنس-میں-اظہار-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org