0
Friday 15 May 2015 18:13

اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست جبکہ پوری دنیا کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، فلسطین فاؤنڈیشن

اسرائیل ایک غاصب اور ناجائز ریاست جبکہ پوری دنیا کے امن کے لئے سنگین خطرہ ہے، فلسطین فاؤنڈیشن
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت غاصب اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے جاری ’’فلسطین واپسی‘‘ مہم کے تحت جمعیت علماء پاکستان (جے یو پی) اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان (پی ایل ایف) کے زیر اہتمام 15 مئی یوم نکبہ کے موقع پر فلسطینیوں کے حق میں اور فلسطین پر غاصب اسرائیلی تسلط کے خلاف نیو میمن مسجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کر رہے تھے جبکہ احتجاجی مظاہرے میں سیاسی و مذہبی جماعتوں کے سرکردہ رہنماؤں بشمول فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابومریم، متحدہ قومی موومنٹ کے محفوظ یار خان ایڈوکیٹ، جماعت اسلامی کراچی کے سابق امیر محمد حسین محنتی سمیت ناصر رضوان خان ایڈوکیٹ، حاجی عبد الرحیم نورانی، شکیل قاضی، عبد الوحید یونس، قاری شمیم اور دیگر بھی شریک تھے۔ شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل کے سرپرستوں کے خلاف امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور اور برطانیہ مردہ باد سمیت فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کے قیام کے خلاف نعروں سمیت فلسطینیوں کے فلسطین واپسی کے حقوق کے دفاع کے حوالے سے نعرے آویزاں تھے۔ مظاہرین نے دو روز قبل کراچی میں دہشت گردی کا نشانہ بنائے جانے والے بس مسافروں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہمدردی کے لئے بھی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں اور امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے بھی لگائے۔

جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کاکہنا تھا غاصب صیہونی ریاست اسرائیل نے نہ صرف فلسطین بلکہ پورے مغربی ایشیاء بشمول لبنان، شام، اردن، مصر، لیبیا، افغانستان، عراق اور پاکستان کو اپنی ناپاک سازشوں کا نشانہ بنا رکھا ہے اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گردانہ کاروائیوں کے تانے بانے غاصب صیہونی ریاست اسرائیل سے ہی جا ملتے ہیں۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب ریاست ہے کہ جس کے قیام کے روز اول سے ہی مظلوم فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی بری طرح سے پائمالی کا سلسلہ شروع ہوا ہے جو 67 برس گذر جانے کے باوجود بھی جاری ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے اپیل کی کہ فلسطین، فلسطینیوں کا وطن تسلیم کیا جائے، آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں لائے جایا اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق بالخصوص حق واپسی کا تحفظ کیا جائے، فلسطین میں جاری غاصبانہ صیہونی تسلط کا خاتمہ یقینی بنایا جائے، مقبوضہ علاقوں سے اسرائیلی تسلط کو فی الفور ختم کروانے میں عالمی ادارے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے امریکہ اور برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ لاکھوں بے گناہ انسانوں کی قاتل صیہونی غاصب ریاست کی سرپرستی بند کی جائے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام سے مطالبہ کیا کہ فلسطین کاز کی اخلاقی و سیاسی حمایت جاری رکھنے میں عوام اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 461034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش