QR CodeQR Code

آئی ایس او پاکستان 16 مئی کو ملک گیر یوم مردہ باد امریکہ منائے گی

15 May 2015 22:07

اسلام ٹائمز: مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ آئی ایس او کے جوان شہید قائد علامہ عارف الحسین الحسینی کی ہدایت پر ہر سال یوم مردہ باد امریکہ مناتے ہیں، جس میں ملک بھر میں نوجوان امامیہ، شیطانِ عصر امریکہ اور اس کے گماشتے اسرائیل کی خلاف سراپا احتجاج ہوتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری مدثر حیدر نے مرکزی سیکرٹریٹ آئی ایس او میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ تمام فسادات کی جڑ اور اسرائیل اس کا ثمر ہے، آئی ایس او امسال بھی اسرائیل کے ناپاک وجود خلاف 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ منا رہی ہے اور اس سلسلہ میں ہفتہ کو ملک بھر میں ریلیز اور مظاہرے کئے جائیں گے۔ احتجاجی مظاہروں میں شرکت کیلئے مرکزی رہنماء مختلف شہروں کو روانہ ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایس او کے جوان شہید قائد علامہ عارف الحسین الحسینی کی ہدایت پر ہر سال یوم مردہ باد امریکہ مناتے ہیں، جس میں ملک بھر میں نوجوان امامیہ، شیطانِ عصر امریکہ اور اس کے گماشتے اسرائیل کی خلاف سراپا احتجاج ہوتے ہیں۔ یاد رہے کہ آئی ایس او ہر سال امریکی و اسرائیلی مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ مناتی ہے۔ اس حوالے سے اسلام آباد، کراچی، ملتان، سکھر، لاہور، کوئٹہ حیدر آباد سکردو اور پشاور سمیت ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی، جن میں مقررین امریکی و اسرائیلی سازشوں کو بے نقاب کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 461068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461068/آئی-ایس-او-پاکستان-16-مئی-کو-ملک-گیر-یوم-مردہ-باد-امریکہ-منائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org