QR CodeQR Code

اسرائیلیوں نے مغربی کنارے کے باسیوں کا پانی بند کر دیا

7 Dec 2010 10:56

اسلام ٹائمز:ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسرائیل بہت منظم طریقے سے فلسطینی گھرانوں تک پانی کی فراہمی روک رہا ہے


غزہ:اسلام ٹائمز-آج نیوز کے مطابق فلسطینیوں پر اسرائیل کا ظلم و ستم جاری،مغربی کنارے کے باسی پانی کی بوند،بوند کو ترس گئے۔غزہ اور مغربی کنارے میں پانی کی شدید قلت ہے صبح ہوتے ہی یہاں کے باسی پانی کے لئے نکل کھڑے ہوتے ہیں۔لیکن تمام تر جدوجہد کے باوجود پانی مشکل سے ہی ملتا ہے۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق اسرائیل بہت منظم طریقے سے فلسطینی گھرانوں تک پانی کی فراہمی روک رہا ہے۔اسرائیلی حکومت نے مغربی کنارے میں پانی کے حصول کے لئے نئے کنووں کی کھدائی پر پابندی عائد کر رکھی ہے،جس سے پانی کی قلت کا مسئلہ شدید تر ہو گیا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 46108

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/46108/اسرائیلیوں-نے-مغربی-کنارے-کے-باسیوں-کا-پانی-بند-کر-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org