QR CodeQR Code

نائن زیرو سے گرفتار ٹارگٹ کلر فیصل موٹا کیخلاف مقدمات کی سماعت جیل میں کرنیکی درخواست

16 May 2015 13:38

اسلام ٹائمز: انسداد دہشتگردی عدالت کو لکھے گئے خط میں محکمہ داخلہ سندھ نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور سزائے موت کے قیدی فیصل موٹا کی جان کو خطرہ ہے۔ سماعت کیلئے آنے جانے کے دوران اس پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے ولی بابر کیس میں نائن زیرو سے رینجرز کے کے چھاپے کو دوران گرفتار فیصل موٹا کے خلاف مقدمات کی سماعت جیل میں کرنے کی استدعا کر دی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کو لکھے گئے خط میں محکمہ داخلہ سندھ نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن اور سزائے موت کے قیدی فیصل موٹا کی جان کو خطرہ ہے۔ سماعت کیلئے آنے جانے کے دوران اس پر حملہ کیا جا سکتا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ نے عدالت سے استدعا کی کہ فیصل موٹا پر ممکنہ حملے کے پیش نظر اس کے خلاف درج تمام مقدمات کی سماعت جیل میں ہی کی جائے۔ صحافی ولی خان بابر کے قتل کیس میں ملوث فیصل موٹا 11 مارچ 2015ء کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 461184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461184/نائن-زیرو-سے-گرفتار-ٹارگٹ-کلر-فیصل-موٹا-کیخلاف-مقدمات-کی-سماعت-جیل-میں-کرنیکی-درخواست

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org