0
Saturday 16 May 2015 17:17

مسلمان اقوام قوت کے ساتھ دفاع فلسطین و القدس کے لئے میدان میں نکلیں، علامہ اقتدار نقوی

مسلمان اقوام قوت کے ساتھ دفاع فلسطین و القدس کے لئے میدان میں نکلیں، علامہ اقتدار نقوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے 16 مئی یوم مردہ امریکہ کے موقع پر نواں شہر چوک پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی استعماری قوتوں نے ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ دفاع فلسطین کے لئے اٹھنے والی آواز کو دبا دیا جائے اور مظلوم فلسطینیوں کے حقوق کے لئے آواز نہ بلند ہو اور عالمی استعماری قوتوں بالخصوص امریکہ، برطانیہ اور یورپی یونین سمیت ان کی ناجائز اولاد اسرائیل نے اپنے انہی ناپاک عزائم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے آج پوری مسلم دنیا کو آگ کی لپیٹ میں جھونک دیا ہے، آج پورا مغربی ایشیاء (مشرق وسطیٰ) آگ کی لپیٹ میں ہے کیونکہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل یہ چاہتی ہے کہ دنیا کے کسی بھی کونہ مین فلسطینیوں کے لئے آواز بلند نہ ہو تاہم یہی وجہ ہے کہ آج فلسطین سمیت شام،اردن، عراق، لبنان، مصر، لیبیا، یمن،افغانستان اور خود مملکت خداداد پاکستان بھی صیہونی سازشوں کے شاخسانہ سے محفوظ نہیں رہی ہے تاہم آج وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کہ مسلمان اقوام بھرپور قوت کے ساتھ دفاع فلسطین و دفاع القدس کے لئے میدان میں نکل آئیں کیونکہ دفاع فلسطین نہ صرف دفاع پاکستان بلکہ دفاع شام، دفاع لبنان، دفاع عراق، دفاع یمن، دفاع لیبیا و دفاع مصر اور دفاع اسلام اور دفاع کلِ انسانیت ہے۔
خبر کا کوڈ : 461213
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش