0
Saturday 16 May 2015 17:41

مصر کے سابق صدر کو جیل توڑنے کے الزام میں سزائے موت

مصر کے سابق صدر کو جیل توڑنے کے الزام میں سزائے موت
اسلام ٹائمز۔ مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو جیل توڑنے کے الزام میں سزائے موت سنا دی ہے۔ غیرملکی خیبرایجنسی کے مطابق مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی ایک عدالت نے سابق صدر محمد مرسی سمیت درجنوں افراد کو 2011 میں جیل توڑنے کے الزام میں سزائے موت کی سزا سنائی ہے۔ محمد مرسی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کی نوعیت سیاسی ہے اور عدلیہ کو فوجی بغاوت کا جواز پیش کر نے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، جب کہ محمد مرسی نے بھی عدلیہ کے فیصلے کو رد کیا ہے۔ واضح رہے کہ مصر کے قانون کے مطابق موت کی سزا سے قبل ملک کے مفتی اعظم کی رائے ضروری ہے، تاہم وہ اس سزا کی منظوری دے بھی دیں تو ملزمان کو فیصلے کے خلاف اپیل کا حق ہوتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 461215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب