0
Saturday 16 May 2015 21:01

گلگت بلتستان میں جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایم کیو ایم امیدوار عابد اقبال

گلگت بلتستان میں جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، ایم کیو ایم امیدوار عابد اقبال
اسلام ٹائمز۔ امیدوار گلگت بلتستان اسمبلی دیامر زونل انچارج متحدہ قومی موومنٹ سید عابد اقبال شاہ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹھ جون کا سورج دیامر کے عوام کے لیے ظلم و جبر، استحصال اور غلامی کے خاتمے کی نوید لیکر طلوع ہوگا۔ باریاں لینے والوں نے دیامر کو پتھر کے دور میں رکھا ہوا ہے۔ عوام اپنے ساتھ روا رکھے گئے ناروا سلوک کا بدلہ ووٹ کے ذریعے لے لیں۔ دیامر کی تقدیر بدلنے کا جذبہ لیکر میدان میں اترے ہیں عوام کی ضمیر کی آواز سے ضلع کی پسماندگی کا خاتمہ کرینگے۔ تمام بنیادی ضروریات فراہمی کے ساتھ خطے کو ملک کے دیگر شہروں کے برابر لائینگے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو محروم رکھنے میں سابقہ قیادت کا کردار رہا ہے۔ دیامر قدرتی طور پر بیش بہا وسائل سے مالا مال ہے مگر یہاں کے عوام پتھر کے دور میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ وڈیرانہ اور جاگیر دارانہ نطام اب مزید نہیں چل سکتا۔ عوام باشعور ہو چکے ہیں وہ پرانے آزمائے ہوئے چہروں کو مزید نہیں آزمائینگے اور باریاں لینے والوں کو مسترد کر کے دنیا کو بتا دینگے کہ ظلم کی تاریکی کے پردے چاک ہو چکے ہیں اور استحصالی نظام کبھی برداشت نہیں ہوگا۔ عوام آٹھ جون کو اپنے ساتھ روا سلوک کا بدلہ ضرور لیں گے۔ غریب عوام کو دھوکہ دیکر انہیں محروم رکھا گیا ہے۔ جاگیردانہ نظام کے ذریعے انکے حقوق غصب کئے گئے ہیں۔ دیامر کی تقدیر بدلنے کا جذبہ لیکر میدان میں اترے ہیں۔ عوامی طاقت سے ہی جابرانہ نظام کا مقابلہ کرینگے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلند بانگ دعوے نہیں بلکہ عملی طور پر دیامر کے عوام کی خدمت کر کے دکھائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 461238
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش