QR CodeQR Code

میاں‌ صاحب کی خواہش ہے کہ ہر راستہ تخت لاہور کو سلام کرکے گزرے، سید خورشید شاہ

17 May 2015 00:16

مصنف :

اسلام ٹائمز: کوئٹہ سرینا ہوٹل میں اے این پی کیجانب سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ فیصلے چاروں صوبوں کی مشاورت سے ہونے چاہیئیں، کیونکہ طاقت سے کئے گئے فیصلوں سے نقصان ہوگا۔ سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ حکومت خود اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میاں صاحب کی خواہش ہے کہ ہر راستہ تخت لاہور کو سلام کرکے گزرے۔ طاقت کے بل بوتے پر کئے گئے فیصلوں سے ملک کو نقصان ہوگا۔ سیاسی جماعتیں نہیں حکومت خود اقتصادی راہداری منصوبے میں بڑی رکاوٹ ہے۔ کالا باغ ڈیم کی طرح اقتصادی راہداری منصوبے کو متنازع نہ بنایا جائے۔ چین کی آزادی کو سب سے پہلے پاکستان نے تسلیم کیا۔ اب چین نے پاکستان کو اقتصادی ترقی کیلئے تاریخی نجی پیکج دیا، جس سے بلوچستان پاکستان کا گولڈن گیٹ بننے جا رہا ہے۔ پاک چین راہداری منصوبے سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا۔ اب بلوچستان کے مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔ فیصلے چاروں صوبوں کی مشاورت سے ہونے چاہیئیں، کیونکہ طاقت سے کئے گئے فیصلوں سے نقصان ہوگا۔ سیاسی جماعتیں نہیں بلکہ حکومت خود اقتصادی راہداری منصوبے میں رکاوٹ ہے۔ میاں صاحب کی خواہش ہے کہ ہر راستہ تخت لاہور سے گزرے، لیکن آسانی سے راہداری کو چاروں صوبوں سے ملاقات جاسکتا ہے۔ فیڈریشن کو بلوچستان اور کے پی کے کے جائز مطالبات ماننے چاہیئیں۔


خبر کا کوڈ: 461266

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461266/میاں-صاحب-کی-خواہش-ہے-کہ-ہر-راستہ-تخت-لاہور-کو-سلام-کرکے-گزرے-سید-خورشید-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org