0
Sunday 17 May 2015 12:46

شام میں داعش کے اہم رہنما ابو سیاف سمیت 40 دہشت گرد ہلاک

شام میں داعش کے اہم رہنما ابو سیاف سمیت 40 دہشت گرد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ شام کے ٹی وی چینل کے مطابق داعش کے نام نہاد وزیر تیل اور دیگر چالیس دہشت گردوں کو صوبہ دیروالزور میں ایک تیل کے کنویں کے اطراف میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں وہ سبھی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ شام کے ٹی وی چینل نے اعلان کیا ہے کہ داعش کا نام نہاد وزیر تیل شام کے صوبے دیرو الزور میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تکفیری دہشت گرد گروہ داعش نے ایسے حالات میں حالیہ دنوں میں دیر الزور کے فوجی ایئر پورٹ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے جب ان دہشت گردوں کے حوصلے پست ہو چکے ہیں اسی لئے اس گروہ کے افراد ایئرپورٹ پر قبضہ کر کے اپنے ساتھیوں کےحوصلے بلند کرنے کے درپے ہیں۔ دوسری طرف امریکی دفاعی ادارے پینٹا گون نے دعویٰ کیا ہے کہ شام میں امریکی حملے میں داعش کے اہم رہنما ابو سیاف کو ہلاک جب کہ ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے پینٹا گون کے سربراہ ایشٹن کارٹر کا کہنا تھا کہ مشرقی شام میں امریکی اسپیشل فورسز کے حملے میں داعش کا اہم رہنما ابوسیاف ہلاک، جب کہ اس کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ابو سیاف داعش کے ملٹری ونگ کا اہم کمانڈر تھا اور وہ لڑائی کے دوران داعش کے جنگجوؤں کی قیادت کرتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 461360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش