QR CodeQR Code

امریکہ و اسرائیل کی اسلام دشمن سازشیں مسلم امہ میں انتشار کا باعث ہیں، وفا عباس

17 May 2015 15:30

اسلام ٹائمز: لیہ میں مردہ باد امریکہ و اسرائیل کانفرنس سے خطاب میں جے ایس او پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ وقت کا تقاضہ ہے کہ نئی نسل کو امریکہ و اسرائیل کے ناکام و مذموم مقاصد سے خبردار کیا جائے اور انہیں قیادت کے بارے آگاہی دی جائے، تاکہ وہ قوم کے لئے مفید شہری ثابت ہوں۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لیہ کے زیرِاہتمام 15 مئی کو بعد از نماز جمعہ امام بارگاہ قصرِ معصومہ قم دربار اجمل شاہ میں مردہ باد امریکہ و اسرائیل کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں JSO Pakistan کے مرکزی صدر وفا عباس نے خصوصی شرکت کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کی اسلام دشمن سازشیں مسلم امہ میں انتشار کا باعث ہیں، اسرائیل کے ناپاک وجود تک ہمارا غم و غصہ اور جدوجہد جاری رہے گی اور وہ وقت دور نہیں جب طاغوت کا بستر گول ہوگا اور اسلام کا بول بالا ہوگا، اوّل دن سے آج تک ہماری کاوش میں پُرامن معاشرے کا قیام اور حقیقی اسلامی افکار و نظریات کی ترویج ہے، جس کے لئے ہمہ تن جدوجہد کی ضرورت ہے۔ وقت کا تقاضہ ہے کہ نئی نسل کو امریکہ و اسرائیل کے ناکام و مذموم مقاصد سے خبردار کیا جائے اور انہیں قیادت کے بارے آگاہی دی جائے، تاکہ وہ قوم کے لئے مفید شہری ثابت ہوں۔ کانفرنس میں یونٹ روشن شاہ اور یونٹ اجمل شاہ کے اراکین نے سکیورٹی و انتظامی امور سرانجام دیے۔ JSO Pak لیہ کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر ناظم عباس، سیکرٹری پریس حسن علی عسکری، سیّد نسیم شاہ، مہدی حسن خان و دیگر کثیر تعداد میں جعفری جوانوں اور عوام نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 461399

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461399/امریکہ-اسرائیل-کی-اسلام-دشمن-سازشیں-مسلم-امہ-میں-انتشار-کا-باعث-ہیں-وفا-عباس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org