QR CodeQR Code

سکیورٹی خدشات، آئی سی سی نے میچ آفیشلز پاکستان بھیجنے سے معذرت کرلی

17 May 2015 16:20

اسلام ٹائمز: آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان زمبابوے سیریز میں پاکستان لوکل آفیشلز کی خدمات حاصل کرسکتا ہے، سیریز کو بین الاقوامی ہی تسلیم کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک زمبابوے سیریز کیلئے میچ آفیشلز بھیجنے سے معذرت کرلی ہے۔ آئی سی سی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پاکستان پاک زمبابوے سیریز میں لوکل آفیشلز کی خدمات حاصل کرسکتا ہے۔ سیریز کو انٹرنیشنل ہی تسلیم کیا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے سکیورٹی آفیشلز پاکستان بھیجنے کا فیصلہ سکیورٹی کنسلٹنٹ رپورٹ کے بعد کیا گیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال تسلی بخش نہیں ہے۔ اس سے قبل زمبابوے کی ٹیم کی جانب سے آئی سی سی کو دورہ پاکستان سے متعلق آگاہ کردیا گیا تھا، جس کے بعد آئی سی سی نے میچ آفیشلز پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کرنا تھا، جس میں آئی سی سی نے معذرت کرلی۔


خبر کا کوڈ: 461401

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461401/سکیورٹی-خدشات-ا-ئی-سی-نے-میچ-ا-فیشلز-پاکستان-بھیجنے-سے-معذرت-کرلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org