QR CodeQR Code

ملتان، آئی ایس او کے زیراہتمام یوم مردہ بادامریکہ، امریکی واسرائیلی پرچم نذرآتش

17 May 2015 17:50

اسلام ٹائمز: احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ آئے روز اسلام دشمن عناصر نبی اکرم (ص) کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت سے کڑوروں مسلمانوں کی دل آزاری کرتے ہیں، آزادی اظہار کے نام پر کسی بھی مذہب کی توہین کرنا ناقابل معافی جرم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیراہتمام ملک کے دیگر شہروں کی طرح ملتان میں یوم مردہ بادامریکہ منایا گیا، مظاہرے کی قیادت مرکزی نائب صدر سرفراز حیدر، مجلس وحدت مسلمین پاکستان پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈویژنل صدر ڈاکٹر قمر علی رضا اور دیگر نے کی۔ رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے ناپاک وجود سے عالم اسلام کے قلب میں خنجر گھونپا گیا۔ 14 مئی 1948 ء کو فلسطین کی مقدس سرزمین پر برطانیہ کی مدد سے صیہونی طاقتوں نے اسرائیل پر قبضہ مسلط کیا اور اس کے 2 دن بعد ہی 16 مئی کو امریکہ نے اس قبضہ کو تسلیم کیا اور اسرائیل کا معترف ہوا۔ اسی روز کو شہید قائد عارف حسین الحسینی نے یوم مردہ باد امریکہ قرار دیا اور کہا کہ ہمیں یقین کر لینا چاہیے کہ امت مسلمہ کے خلاف ہر سازش کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے۔ آئی ایس او پاکستان ہر سال بفرمان شہید قائد ملک بھر میں 16 مئی کو یوم مردہ باد امریکہ ریلی نکالتی ہے۔


خبر کا کوڈ: 461404

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461404/ملتان-آئی-ایس-او-کے-زیراہتمام-یوم-مردہ-بادامریکہ-امریکی-واسرائیلی-پرچم-نذرآتش

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org