QR CodeQR Code

آئی ایس او کا 43واں یوم تاسیس 22 مئی کو منایا جائے گا

17 May 2015 20:07

اسلام ٹائمز:مرکزی سیکرٹری اطلاعات قلب عباس کا کہنا تھا کہ لاہور میں یوم تاسیس کے سلسہ میں تجدید عہد سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں کارکنان، سابقین آئی ایس او کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی جبکہ سابقہ ڈویژنل صدور، مرکزی نمائندگان بھی خطاب کریں اور تجدید عہد کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قلب عباس نے آئی ایس او کے مرکزی دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایس او کا 43واں یوم تاسیس 22 مئی کو منایا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ملک بھر میں آئی ایس او کے کارکنان سابقین و عہدیدران یوم تاسیس کی تقریبات میں شریک ہوں گے۔ لاہور میں یوم تاسیس کے سلسہ میں تجدید عہد سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں کارکنان، سابقین آئی ایس او کی ایک بڑی تعداد شرکت کرے گی جبکہ سابقہ ڈویژنل صدور، مرکزی نمائندگان بھی خطاب کریں اور تجدید عہد کریں گے۔ یوم تاسیس کی تقریبات میں شہداء امامیہ کا بالخصوص ذکر کیا جائے گا کہ جن کے پاکیزہ خون کی بدولت یہ شجرہ طیبہ اپنے وجود کے ساتھ ملک کے گوش و کنار میں موجود ہے۔ تقریبات میں تنظیمی و تعلیمی کارکردگی پر کارکنان میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات کا کہنا تھا کہ 22 مئی وہ دن ہے جب پاکستان میں پہلی ملک گیر اسلامی طلباء تنظیم آئی ایس او کو تشکیل دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 461413

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461413/آئی-ایس-او-کا-43واں-یوم-تاسیس-22-مئی-کو-منایا-جائے-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org