0
Sunday 17 May 2015 21:49

بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے، وزیر دفاع

بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے، وزیر دفاع
اسلام ٹائمز۔ وزير دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی حمایت کر رہا ہے، امن دشمنوں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں میں سمجھوتہ ہے۔ پسرور میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے، بھارت پاکستان میں تخریب کاروں کی حمایت کر رہا ہے، دہشت گردوں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں میں پاکستان کیخلاف سمجھوتہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی، شکار پور، پشاور، واہگہ بارڈر واقعات دہشت گردوں اور بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے سمجھوتے کا نتیجہ ہیں، فوج اندورنی اور بیرونی دشمنوں سے لڑ رہی ہے، مسلح افواج ضرور کامیاب ہونگی۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان کا دشمن ایک، لیکن چہرے 2 ہیں، ایک دشمن ملک کے اندر اور دوسرا سرحد پار ہے۔
خبر کا کوڈ : 461418
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش