0
Sunday 17 May 2015 22:56

سرگودہا، آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد

سرگودہا، آئی ایس او کے زیر اہتمام یوم مردہ باد امریکہ کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر کی طرح امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سرگودھا ڈویژن کے زیر اہتمام یوم مردہ باد امریکہ ریلی نکالی گئی۔ ریلی یونیورسٹی آف سرگودھا کے مین گیٹ سے شروع ہو کر خیام چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی میں طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر مردہ باد امریکہ، مردہ باد اسرائیل اور نامنظور نامنظور اسرائیل نامنظور کے نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء سے ڈویژنل صدر آئی ایس او سرگودھا ڈویژن حیدر شیرازی اور مرکزی امامیہ چیف اسکاؤٹ انصر مہدی نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلوم فلسطینی بھائیوں پر امریکہ و اسرائیل کے مظالم سے بڑھ کے عرب ممالک نے فلسطین کے ساتھ خیانت کی ہے، لہذا اب امت مسلمہ کو چاہیے کہ خائن الحرمین اور ان کے اتحادیوں کو بے نقاب کرتے ہوئے مظلوم فلسطینی بھائیوں کا ساتھ دیں, تاکہ بے گھر فلسطینی واپس اپنے آباؤ اجداد کی سرزمین پر آباد ہوسکیں۔ مقررین نے آیت اللہ شیخ نمر کی پھانسی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب نے یہ پھانسی نہ روکی تو سعودی حکمرانوں کا انجام یزید جیسا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 461445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش