QR CodeQR Code

8 جون گلگت بلتستان میں ظالم، جابر اور غاصب لوگوں کی شکست کا دن ثابت ہوگا، آغا علی رضوی

18 May 2015 17:23

اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام علاقے کی تعمیر و ترقی اور وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ کے لئے باصلاحیت اور محب وطن دیانتدار افراد کو منتخب کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کہا ہے کہ 8 جون گلگت بلتستان میں ظالم، جابر اور غاصب لوگوں کی شکست کا دن ثابت ہوگا، عوام علاقے کی تعمیر و ترقی اور وطن عزیز سے دہشت گردی کے ناسور کے خاتمہ، موروثی سیاست اور مفاد پرستوں سے نجات کے لئے باصلاحیت اور محب وطن دیانتدار افراد کو منتخب کریں گے، لٹیرے اور کرپٹ مافیا عوامی عدالت سے بچ نہیں پائیں گے، ہم اقتدار کے حصول کے لئے نہیں اقدار کی بحالی کے لئے میدان میں اترے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے کارکنان سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے غیور عوام اب کسی بہکاوے میں نہیں آئینگے، ہم خطے میں عادلانہ نظام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، اشرافیہ کے فرسودہ نظام کے خاتمے کے بغیر علاقے میں ترقی ممکن نہیں، عوامی حق رائے دہی پر قدغن لگانے کی ہم اجازت نہیں دینگے، اگر گلگت بلتستان کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی تو حکومت سازی ممکن نہیں رہیگی۔


خبر کا کوڈ: 461576

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461576/8-جون-گلگت-بلتستان-میں-ظالم-جابر-اور-غاصب-لوگوں-کی-شکست-کا-دن-ثابت-ہوگا-آغا-علی-رضوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org