QR CodeQR Code

دہشتگردی کیخلاف وفاق کوئی مدد نہیں کر رہا، وزیراعلیٰ سندھ کی چوہدری نثار سے شکایت

18 May 2015 17:38

اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر داخلہ سے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ملاقات میں قائم علی شاہ نے وفاق کی جانب سے روا رکھے گئے رویئے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاق ان وعدوں کو بھی پورا نہیں کر رہا، جن کی کئی مرتبہ یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے وفاق کی جانب سے کئے گئے وعدوں پر عمل درآمد نہ ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے سامنے شکایتوں کے انبار لگا دیئے، جس پر چوہدری نثار نے قائم علی شاہ کو تمام تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی میں ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کے درمیان صوبے بالخصوص کراچی میں امن و امان کی صورت حال اور شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر قائم علی شاہ نے چوہدری نثار سے وفاق کی جانب سے روا رکھے گئے رویئے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس دہشت گردوں کے خلاف براہ راست لڑ رہی ہے، لیکن صورت حال یہ ہے کہ وفاق اس سلسلے میں کوئی مدد نہیں کر رہا، اس کے علاوہ وفاق ان وعدوں کو بھی پورا نہیں کر رہا، جن کی کئی مرتبہ یقین دہانی کرائی جا چکی ہے۔ اس موقع پر چوہدری نثار نے انہیں پھر یقین دہانی کرائی کہ وہ سندھ حکومت کی شکایت سے متعلق وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 461580

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/461580/دہشتگردی-کیخلاف-وفاق-کوئی-مدد-نہیں-کر-رہا-وزیراعلی-سندھ-کی-چوہدری-نثار-سے-شکایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org